مقبول خبریں
- پاکستان کی جہاں مہمان نوازی نے متاثر کیا تو وہیں پاکستان کے کھانوں نے بھی ان کے دل جیت لیے. کولن منرو
- کرونا وائرس نماز کے وضو سےدورہوسکتاہے، چینی ڈاکٹرحیران
- پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں کی چوہدری محمد عارف اقبال کے بہنوئی کی تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد
- ذوالفقار علی بھٹو بھی سلیکٹڈ تھے ، ایوب خان کو ڈیڈی کہتے تھے۔ شیخ رشید
- شارٹ کٹ لینے کی جلدی:روہڑی میں کراچی کوچ ٹرین کی زد میں آ کر دو ٹکڑے ھو گئی، 19 افراد جاں بحق کئی زخمی
- ٹڈی دل کے مقابلے کے لیے پاکستان آرہی ھیں ایک لاکھ چینی رغابیوں کی فوج
- دہلی میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے، 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں
- بھارتی بیانات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں: ترجمان پاکستانی فوج
- خیبرپختونخوا حکومت کا نیا کارنامہ۔ برطانوی امداد پھر سے جعلی سکولوں کو دے دی
- کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ
- کورونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر سعید ہادی زندگی کی بازی ھار گئے۔
تازہ ترین
-
بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں انتہاپسندوں کے ہاتھوں جان سے جانے والوں کی تعداد 3۴ ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دلی کے صرف ایک علاقے گامڑی میں 100 سے زائد انتہا پسندوں نے مسلم اکثریتی علاقے پر دھاوا بول دیا۔ دارالحکومت کے علاقے موج پور، جعفر آباد ، سلام پور اور بابر پور میں سیکیورٹی اہل کار تعینات کردیے گئے۔ دلی کے شمال مشرقی علاقوں میں حالات تاحال معمول پر نہیں آسکے ہیں، لوگ اب بھی خوفزدہ ہیں۔ تشدد والے علاقوں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات ہیں، لیکن اس کے باوجود گزشتہ […]مزید پڑھیں...
-
ویب نیوز ڈسک: کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے گئے۔ خبرایجنسی کے مطابق ایرانی حکام نے تہران، قُم اور مشہد میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے۔ اس کے علاوہ ایران کے 22 صوبوں کے دارالحکومتوں اور متاثرہ علاقوں میں بھی جمعے کے اجتماعات منسوخ کئے گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں اسکول اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔مزید پڑھیں...
-
لندن: (انمول نیوز) برطانیہ میں لوگوں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ لندن کے مصروف علاقے لندن برج پر ایک شخص نے پہلے کہا کہ اس کے سینے پر بم بندھا ہوا ہے اور اس کے بعد اس نے وہاں موجود کئی افراد پر تیزدھار چاقو سے وار کیے اور انہیں زخمی کردیا بعد ازاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کے پاس ایک نہیں دو خنجر تھے۔ پولیس نے فوری طور فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا لیکن […]مزید پڑھیں...
-
کوونٹری: (انمول نیوز) پاکستانی، کشمیری کمیونیٹی کی ہردلعزیز سماجی راہنماراجہ مبارک کیانی کے والد محترم سابق ضلع کونسلر راجہ امیر زمان مرحوم کی برسی مسجد نورالسلام ایگل اسٹریٹ میں بڑے احترام سے منائی گئی جسمیں لوگوں کی ایک بہت بری تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر برطانیہ بھر سے آئے ہوئے معززین کی کثیر تعداد کے علاوہ ان کے دیرینہ ساتھی نمبردار چوھدری محمد شریف آف پنور ڈڈیال نے خصوصی طور پر شرکت کی،مسلم ریسورس سینٹر کے جنرل سیکریٹری راجہ علی اصغر نمبل، کونسلر کامران خان، راجہ شیراز کیانی،دیوانِ حضوری کے جانشین صاحبزادہ عرفان احمد شاہ، صاحبزادہ حسیب حسن […]مزید پڑھیں...
-
نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جوینائل جسٹس کمیٹی سے کشمیر میں نابالغ بچوں کی مبینہ گرفتاری سے متعلق تازہ رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے جوینائل جسٹس کمیٹی سے آئندہ 3 دسمبر کو رپورٹ یش کرنے کو کہا ہے۔سپریم کورٹ میں بچوں کے حقوق کے لیے جہدوجد کرنے والی کارکن اناکشی گنگولی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اناکشی گنگولی نے درخواست میں دعوی کیا ہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی […]مزید پڑھیں...
-
سعودی عرب: (ویب ڈیسک) دارالحکومت ریاض میں رواں ماہ 11 اکتوبر سے شروع ہونے والے میوزیکل و ثقافتی میلے ’ریاض سیزن‘ میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ ہوئی جسے دیکھنے بڑی تعداد میں شائقین میلے میں پہنچے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مقابلے میں 29 سالہ امریکی ریسلر لیسی ایونز اور 37 سالہ کینیڈین ریلسر نٹالیا نیدھرت ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آئیں۔ تاثر یہ پایا جارہا تھا کہ ریسلنگ میں دونوں خواتین مختصر لباس پہن کر پنجا آزمائی کریں گی تاہم لوگ اس وقت یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جب یہ دونوں خواتین میزبان ملک […]مزید پڑھیں...
-
جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مزید دو میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے دو نامعلوم قسم کے میزائل داغے ہیں۔ جنوبی کوریا کی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ میزائل کس نوعیت کے ہیں تاہم جنوبی کوریا کی فوج اس تمام معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ دوسری جانب جاپانی کوسٹ گارڈ نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا ذکر […]مزید پڑھیں...
-
برمنگھم:(انمول) فرانس:) ویب ڈیسک) کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے بایون کی مسجد کے باہر فائرنگ کی گئی، جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم نے آتش گیر مادہ بھی پھینکا، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 84 سالہ شخص کو بایون کی مسجد (پیرنیسیز اٹلانٹک) کے سامنے فائرنگ کے بعد پکڑ لیا گیا، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر ایک آگ لگانے والا مادہ بھی پھینکا جس سے مسجد کے احاطے میں آگ لگ گئی، تاہم فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔ حملے کے بعد مسجد کے […]مزید پڑھیں...
-
برطانوی شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز شاہی جوڑے کے لیے برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو اور ان کی اہلیہ جوانا ڈریو کی جانب سے یادگار پاکستان میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں کیٹ نے سبز رنگ کی لانگ فراک زیب تن کی جبکہ شہزادہ ولیم نے سبز شیروانی زیب تن کی اورشیروانی پہننے والے شاہی خاندان کے پہلے فرد بن گئے۔ برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ کے مینز اسٹائل ایڈیٹر اسٹفن ڈوئگ نے اپنی خبر میں شیروانی کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی ڈیزائنر کی بھی تعریف […]مزید پڑھیں...
-
لندن (انمول نیوز) برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر پر آ گیا ہے جس کے مطا بق شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پیر کی رات پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی شاہی جواڑا پیر کی رات پا کستان پہنچیں گے جہاں ایک وفاقی وزیر، دفتر خارجہ حکام اور برطانوی سفیر ریڈ کارپٹ پر انکا پر تپاک استقبال کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق شاہی جوڑے کے ہمراہ محافظین، طبی ماہرین اور چالیس سے زائد صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے، 15 اکتوبر کو شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی صدرِپاکستان اور وزیراعظم عمران خان […]مزید پڑھیں...
-
اوسلو(انمول نیوز) ناروے کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستانی نژاد بائیس سالہ علیشاء زمان کامیاب قرارپائی ہیں۔ اوسلو یونیورسٹی کی طالبہ علیشاء زمان پاکستانی نژاد صحافی قذافی زمان کی دختر ہیں، وہ اوسلو کے مضافات میں ’’لیئر‘‘ کے علاقے کی مقامی اسمبلی (علاقائی کونسل) کے لیے لیبرپارٹی کی امیدوار تھیں۔ علیشاء زمان کے دادا چوہدری محمد زمان جو ستر کی دہائی میں ضلع گجرات کے قصبے ناگڑیاں سے بہتر معاش کی جستجو میں ناروے آئے، کا کہنا ہے کہ ان کی پوتی نے نمایاں ووٹ حاصل کئے ہیں اور اسی وجہ سے فہرست میں ان کا نمبر کامیاب ہونے والے پارٹی […]مزید پڑھیں...
-
لندن: (انمول نیوز) برطانیہ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین مبینہ طور پر نفرت انگیز تقاریر سے متعلق تفتیش میں طلب کیے جانے پر پولیس اسٹیشن میں پیش ہوگئے۔ واضح رہے کہ الطاف حسین کو برطانیہ سے بیٹھ کر پاکستان میں مبینہ طور پر نفرت انگیز تقاریر سے متعلق تفتیش میں پوچھ گچھ کے لیے دوبارہ طلب کیا گیا۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم لندن کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے تصدیق کی کہ الطاف حسین مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ساؤتھ وارک پولیس اسٹیشن گئے۔ دوسری جانب پولیس اسٹیشن کے باہر […]مزید پڑھیں...
-
عراق کے شہر کربلا میں عاشورۂ محرم الحرام کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 افراد کچل کر جاں بحق ہو گئے۔ عراقی وزارتِ صحت نے کربلا میں بھگدڑ کے واقعے میں کچل کر 31 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ بھگدڑ مچنے سے 96 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واضح رہے کہ 10 محرم الحرام کو یوم عاشور کے موقع پر نواسۂ رسول ﷺ حضرت […]مزید پڑھیں...
تازہ ترین
-
چکوال: (انمول نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ جاوید اقبال (وزیر مملکت آزاد کشمیر)، راجہ محمد ظریف سینئر وائس پریذیڈنٹ (برطانیہ) اور راجہ علی اصغر نمبل پریذیڈنٹ کوونٹری چوہدری محمد عارف اقبال (پریذیڈنٹ برمنگھم) کے بہنوئی کی تعزیت کے لئے ان کے گھر تشریف لے گئے اور فاتحہ خوانی کی۔ یاد رھے کہ چوہدری محمد عارف اقبال کے بہنوئی چوہدری جمیل احمد پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور علاقے کی ایک مقبول سماجی شخصیت تھی۔ نمائیندہ انمول ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر کی ھر دلعزیز شخصیت و وزیر مملکت راجہ جاوید اقبال صاحب نے […]مزید پڑھیں...
-
لاہور : )انمول نیوز) شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں، میں چیلنج کرتا ہوں بھٹو سلیکٹڈ وزیراعظم تھا، ذوالفقار علی بھٹو جنرل ایوب کو ڈیڈی کہتےتھے،سندھ والے تاریخ پڑھیں، بھٹو سلیکٹڈ وزیراعظم تھا کوئی بھی مجھ سے مناظرہ کرلے،میں ثابت کروں گا شیخ رشید نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اب نواز شریف ،شہباز شریف واپس نہیں آئیںگے،نوازشریف واپس نہیں آئیں گے،مریم نواز ملک سے نہیں جائیں گی،مریم چلی گئیں تو پورا ٹبر ہی باہر چلا جائے گا،نواز شریف کے علاج پر پنجاب حکومت سیاست نہیں کر رہی۔ واضح […]مزید پڑھیں...
-
روہڑی: (انمول نیوز) روہڑی کے قریب پاکستان ایکسپریس ٹرین مسافر کوچ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 8 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جارہی تھی۔ کندھرا پھاٹک کھلا ہونے کے دوران مسافر کوچ نے ریلوے کراسنگ عبور کرنے کی کوشش کی اور ٹرین کی زد میں آگئی۔ ذرائع کے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینسز جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔ زخمیوں کو سکھر اور روہڑی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث پیش آیا۔ […]مزید پڑھیں...
-
پاکستان کو ٹڈی دل سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے چین ایک لاکھ مرغابیوں کی فوج پاکستان بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق چینی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ مرغابیاں ژی جیانگ کے مشرقی صوبے سے بھیجی جائیں گی لیکن اس سے پہلے چینی ماہرین کی ایک ٹیم پاکستان آئے گی جو پچھلے 20 برس میں ٹڈی دل کے اس بدترین حملے کی وجوہات جاننے اور ان کا سدباب کرنے کی کوشش کرے گی۔ دو دہائیاں قبل اسی نوعیت کے ٹڈی دل حملے سے نمٹنے کے لیے چین نے باقاعدہ ایسی مرغابیوں […]مزید پڑھیں...
-
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دیے جانے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحانہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ بالاکوٹ حملے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی پاکستان کے ہاتھوں گرفتاری کو ایک سال مکمل ہونے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے راولپنڈی میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دی، جو عہدہ سنبھالنے کے بعد […]مزید پڑھیں...
-
ایک انکوائری رپورٹ کے مطابق کچھ ایسے سکولوں کو فنڈز دیے گئے ہیں جن کا کوئی وجود نہیں ہے، یا ایسے طلبہ کو سکیم کے تحت وظیفہ دیا گیا ہے جو جعلی انرولمنٹ کے تحت رجسٹرڈ تھے۔ بر طانوی ادارے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈولپمنٹ (ڈیفیڈ) کی جانب سے خیبر پختونخوا میں تعلیم کے فروغ کے لیے تعلیمی واؤچر سکیم پراجیکٹ کے فنڈز ایسے سکولوں کو دوبارہ جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جنہیں حکومتی ادارے پہلے سے ہی ’گھوسٹ سکول‘ قرار دے چکے ہیں۔ یہ معاملہ 2019 میں اس وقت سامنے آیا جب اس پراجیکٹ کو چلانے والے ادارے ایلیمنٹری […]مزید پڑھیں...
-
اسلام آباد:(انمول نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قطر پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔ انمول نیوز کے مطابق معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ امیر قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری، ترقی اور خوشحالی کے منصوبے میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی امیر قطر سے دوطرفہ تعلقات اور تجارت پر بات چیت ہوئی، اس دوران سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تقویت دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا […]مزید پڑھیں...
-
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔ ایل این کیس میں کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی صدارت میں دو رکنی بینچ نے کی ۔شاہد خاقان عباسی کا پاسپورٹ نیب کے حوالے کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس […]مزید پڑھیں...
-
اسلام آباد: (انمول نیوز) افتخار درانی وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ تھے۔ اس حوالے سے افتخار درانی کا کہنا ہے کہ اپنی تمام ذمے داریوں سے مستعفی ہو گیا ہوں، وزیرِ اعظم عمران خان نے میرا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ افتخار درانی نے پانامہ کیس اور فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھر پور کردار ادا کیا تھا۔ ان کے حوالے سے رواں مہینے کے شروع میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے افتخار درانی […]مزید پڑھیں...
-
لاہور : (انمول نیوز) پنجاب کابینہ نے نوا زشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مستردکردی، کابینہ اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کہا ہے کہ وہ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوازشریف کو واپس لائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کابینہ کے ایک اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کو مسترد کردیاہے۔کابینہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ ارکان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنے اختیارات استعمال کریں اور نوازشریف کو واپس لائیں۔رپورٹس […]مزید پڑھیں...
-
میلسی(انمول نیوز) ایک روز پہلے لاپتہ ہونے والی دو بچیوں کی لاشیں کماد کی فصل سے برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق جہاں پور میلسی کی دو بچیاں ثانیہ بی بی اور بگو گزشتہ روز لاپتہ ہوگئی تھیں، ان کی لاشیں جہاں پور سے کماد کی فصل سے ملی ہیں، انہیں قتل کرکے لاشیں کھیت میں پھینک دی گئیں۔ دونوں بچیاں آپس میں کزن تھیں اور ان سے زیادتی کا شبہ ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی سے فوری رپورٹ طلب کرلی پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں […]مزید پڑھیں...
-
کراچی: متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا کو گرفتار کرنے والے دو پولیس افسران کو وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر معطل کردیا گیا، ٹارگٹ کلر دوسال تک کہاں رہا؟َ یہ بات معمہ بن گئی، تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے معتمد خاص انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ ایسٹ اور ایس ایچ او سولجر بازار کو ایم کیو ایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کی گرفتاری مہنگی پڑھ گئی۔ گرفتار ملزم کے 2 سال قبل رینجرز کی حراست میں وزیر اعلیٰ سندھ سے […]مزید پڑھیں...
-
میانوالی (انمول نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے عمران خان اپنی کرسی بچانے کے لیے نہیں بلکہ تبدیلی لانے کے لیے آیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا میانوالی میں اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 23 سال قبل جب سیاست شروع کی تو احساس ہوا کہ لوگوں کو سب سے زیادہ مشکل اسی بات کی ہوتی ہے کہ جب وہ بیمار ہوں تو اسپتال اور ڈاکٹرز نہ ہوں، مریضوں کو علاج کے لیے میانوالی سے لاہور اور راولپنڈی جانا پڑتا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ اسپتال میانوالی کے لوگوں کے لیے شروعات […]مزید پڑھیں...
-
لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کا نام غیرمشروط طو پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست پر دوران سماعت وفاقی حکومت کا موقف مسترد کردیا اور نواز شریف کو 4 ہفتوں کےلیے علاج کےلیے بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دے دی۔ عدالتی کارروائی کے تیسرے وقفے کے بعد کارروائی شروع ہوئی تو شہباز شریف اور وفاق کے وکلاء کمرہ عدالت پہنچے۔ عدالتی عملے نے عدالت کا تجویز کردہ ڈرافٹ وفاق اور شہباز شریف کے وکلاء کو دے دیا ،فریقین نے جس کا […]مزید پڑھیں...
-
پروفیسر جاوید اکرم نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وضو سے کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہے چین کے ڈاکٹرزبھی وضو کی افادیت پوچھتے ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ میں سب سے پہلے مسلمان ہوں بعد میں سائنٹس ہوں، مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔ ڈاکٹر اکرم کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنی زندگی کو حضور کی اطاعت میں ،اسلام اور قرآن مجید کی روشنی میں گزاریں تو کرونا تو کیا ہم دنیاکے ہر وائرس سے بچ جائیں گے۔ اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا۔ جب ہم اپنی زندگی […]مزید پڑھیں...
-
واشنگٹن: سوشل نیٹ ورک سروس ٹویٹر نے انتخابی عمل میں مداخلت اور ووٹرز کو گمراہ کرنے سے متعلق ٹویٹس کو رپورٹ کرنے کا عمل آسان بنانے کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائت ٹویٹر نے انتخابی عمل میں مداخلت اور ووٹر کو غلط معلومات دے کر گمراہ کرنے سے متعلق ٹویٹس کو رپورٹ کرنے کا عمل آسان بنانے کا آغاز کیا ہے جسے سب سے پہلے یورپ اور بھارت میں متعارف کرایا جارہا ہے۔ ٹویٹر سیفٹی ٹیم کے مطابق بھارت اور یورپ میں ووٹنگ سے متعلق گمراہ کن ٹویٹر میسیجز کو رپورٹ کرنے کے لیے ایک […]مزید پڑھیں...
-
بیجنگ: چینی موبائل کمپنی نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک ایسا موبائل متعارف کرایا جسے ٹھنڈا رکھنے کے لیے پنکھا دیا گیا جبکہ یہ فون مسلسل تیس ہزار گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کی نوبیا ریڈ میجک تھری موبائل کمپنی نے ایسا موبائل فون متعارف کرایا جس میں اے سی کی طرح کاپر ہیٹ پائپ دیا گیا اور اس میں ایک کولنگ فین بھی ہے۔ نوبیا ریڈ میجک کا دعویٰ ہے کہ ٓآئی پی 55 فون خاموشی سے حرکت کرنے اور 14 ہزار رن ری منٹ کی رفتار سے گھومنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اسے مسلسل […]مزید پڑھیں...
-
ویوو کا یہ کانسیپٹ فون ہوسکتا ہے کہ اس شکل میں صارفین کے لیے دستیاب نہ ہو مگر یہ کمپنی اسے اگلے ماہ موبائل ورلڈ کانگریس میں لے کر جانے والی ہے جہاں اس کے دیگر فیچرز کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔ گزشتہ سال کی طرح ایپکس فون کی طرح میں اسکرین ٹو باڈی ریشو حیران کن حد تک کم ہے اور بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس میں کوئی بٹن یا پورٹ بھی نہیں یعنی ہیڈفون جیک تو غائب ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ یو ایس بی سی پورٹ بھی نہیں اور اس کی چارجنگ بیک پر […]مزید پڑھیں...
-
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو جہاں پاکستان کی مہمان نوازی نے متاثر کیا تو وہیں پاکستان کے کھانوں نے بھی ان کے دل جیت لیے ہیں۔ پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیوی کھلاڑی کولن منرو بھی پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نکلے اور حال ہی میں انہوں نے پاکستان میں اپنی سالگرہ منائی جہاں وہ پاکستان کے دیسی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ ولن منرو نے کراچی کے ایک ہوٹل میں اپنی سالگرہ منائی اور اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم اور کراچی کا شکریہ […]مزید پڑھیں...
-
قطر (انمول نیوز): انعام بٹ نے دوحا میں جاری ورلڈ بیچ گیمز میں ریسلنگ کا گولڈ میڈل جیت لیا۔ انعام نے چھ باوٹس میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ایک بار پھر خود کو چیمپئن ریسلر منوالیا۔ انعام بٹ دوحہ میں ورلڈ بیچ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ایتھلیٹ ہیں۔پیر کو نوے کلوگرام ریسلنگ کے مقابلوں میں انعام بٹ نے ناقابل شکست رہتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے ریسلر داتو مارسا گیشولی کو پانچ ۔ دو سے شکست دی۔ ایک موقع پر جارجیئن ریسلر دو۔ صفر سے برتری حاصل کئے […]مزید پڑھیں...
-
دورہ انگلینڈمیں پاکستان نے اپنے دوسرے پریکٹس میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی، نارتھمپٹن شائر کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کو جیت کے لئے 274 رنز کا ہدف ملا جو اُس نے 41 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان جوش کوب کے ناقابل شکست 146رنز کی بدولت نارتھمپٹن شائرنے مقررہ پچاس اوورز میں 6وکٹوں پر 273رنز بنائے جبکہ بریٹ ہٹن نے آؤٹ ہوئے بغیر 27 اور تھرسٹن نے 25رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد نے چھ بولرز محمدعامر، جنید خان، محمد حسنین، عماد […]مزید پڑھیں...
-
کراچی: قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سریز کے لیے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں، ہوم گراؤنڈ پر میزبان ٹیم خطرناک تو ہوگی مگر ہم اُسے شکست دینے کی کوشش کریں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزکے لیے پرجوش ہے، عالیہ ریاض، ندا ڈار ہماری اچھی بلےباز ہیں جبکہ ڈیانا بیک کی انجری کے باعث فاطمہ ثنا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اقبال امام کی کوچنگ سے فائدہ پہنچ رہا ہے، ہمارےلیےآئی […]مزید پڑھیں...
-
پروفیسر جاوید اکرم نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وضو سے کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہے چین کے ڈاکٹرزبھی وضو کی افادیت پوچھتے ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ میں سب سے پہلے مسلمان ہوں بعد میں سائنٹس ہوں، مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔ ڈاکٹر اکرم کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنی زندگی کو حضور کی اطاعت میں ،اسلام اور قرآن مجید کی روشنی میں گزاریں تو کرونا تو کیا ہم دنیاکے ہر وائرس سے بچ جائیں گے۔ اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا۔ جب ہم اپنی زندگی […]مزید پڑھیں...
-
نیویارک(ویب ڈیسک) امریکہ میں سائنسدانوں نے کرنٹ لگا کر بوڑھوں کے دماغ کو پھر سے جوان کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست الینوائس کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 64سے 80سال عمر کے 16لوگوں کے سر کو کرنٹ لگایا جس سے صرف 5دن میں ہی ان کی یادداشت اور دیگر دماغی افعال نوجوان لوگوں کے برابر ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدان ان عمر رسیدہ لوگوں کو روزانہ 20منٹ تک بہت کم لیول کا برقی کرنٹ لگاتے رہے۔ تجربات شروع کرنے سے قبل بھی ان کی دماغی کارکردگی […]مزید پڑھیں...
-
عالمی ادارہ صحت نے والدین کو تنبیہ کی ہے کہ ایک سال سے کم عمر کے شیر خوار بچوں کو ٹیلی ویژن بالکل نہیں دیکھنا چاہئے، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے اس کا دورانیہ کسی بھی طرح ایک گھنٹہ روزانہ سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ عالمی ادارہ صحت نے چھوٹے بچوں کے ٹی وی دیکھنے کے بارے میں تاریخ میں پہلی بار دنیا بھر کیلئے اپنی ہدایات جاری کردیں۔ 24 اپریل کو جاری کی گئی ہدایات اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے۔ امریکا میں اس جیسی ہدایات بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی اکیڈمی پہلے ہی […]مزید پڑھیں...
-
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) تخم ملنگا کو غذائیت کا پاور ہاﺅس کہا جاتا ہے۔ اسے کھانے کے ایسے فوائد ہیں کہ بہت سے لوگ ان سے آگاہ نہیں۔اس میں نہ صرف پروٹینز ہوتے ہیں بلکہ یہ اومیگا تھری سمیت دیگر کئی ناگزیر غذائی اجزاءسے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ تخم ملنگا میں ان اجزاءکا جو تناسب پایا جاتا ہے یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اینلز آف انٹرنل میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”ایسا کھانا جو فائبر اور پروٹین سے […]مزید پڑھیں...