ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا
ویب ڈیسک: ایلون مسک کا ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس کی جانب سے یہ اقدام ایران میں عوام کو بلا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں پہلے سے موجود مگر غیر فعال اسٹار لنک اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ صارفین سے وصول کی جانے والی سبسکرپشن فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ایران میں اسٹار لنک صارفین کو بغیر کسی لاگت کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس دستیاب ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس ایران میں اسٹار لنک سیٹلائٹ نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، جس سے ان علاقوں میں بھی رابطہ ممکن ہو سکے گا جہاں روایتی انٹرنیٹ سروسز بند، متاثر یا شدید حد تک محدود ہیں۔
مبصرین کے مطابق اس اقدام کو ایران میں معلومات تک رسائی اور ڈیجیٹل رابطوں کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔






