پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایل سی سی اے گراؤنڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے پی سی بی کی جانب سے تعمیراتی کاموں کے لیے فرمز کو باقاعدہ اشتہار کے ذریعے دعوت دی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق تعمیراتی منصوبوں کے لیے درخواستیں 30 جنوری تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، جس کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی توسیع کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت کھلاڑیوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ نئے کمرے تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پلیئرز ایریاز، ایڈمنسٹریٹو بلاکس اور ٹریننگ سہولیات کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔
اسی طرح ایل سی سی اے گراؤنڈ کو بھی جدید انداز میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایل سی سی اے گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن اوول گراؤنڈ کی طرز پر کرنے کی گورننگ بورڈ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔
پی سی بی کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد ملکی کرکٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا اور کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔





