اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے مسلسل چوتھی مرتبہ ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد: پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے مسلسل چوتھی مرتبہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، جس سے نئے سال کے آغاز پر ملنے والے بڑے ریلیف کے بعد صارفین کو مزید سہولت حاصل ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ مجوزہ ورکنگ کے مطابق پیٹرول 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

حکام کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گا، جو آئندہ 15 روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

واضح رہے کہ یکم جنوری 2026 کو بھی عوام کو بڑا ریلیف دیا گیا تھا، جب پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں متوقع کمی کی بنیادی وجوہات بین الاقوامی تیل کی منڈی میں قیمتوں میں کمی، کسٹمز ڈیوٹی میں کمی اور کرنسی ریٹ میں تبدیلیاں ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں 11 جنوری کو پیٹرول کی قیمت 2.74 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 66.54 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں عوام کو مزید ریلیف ملنے کا امکان بھی موجود ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button