سائنس ٹیکنالوجی
سائنس دانوں نے خلا میں تیز رفتار چھوٹا سیارچہ دریافت کر لیا
لندن: سائنس دانوں نے خلا میں ایک چھوٹا مگر انتہائی تیز رفتار سیارچہ دریافت کیا ہے، جس کا سائز تقریباً آٹھ فٹبال فیلڈز کے برابر ہے۔
اس سیارچے کا نام 2025 MN45 رکھا گیا ہے اور یہ اپنے محور کے گرد صرف 1.88 منٹ میں ایک چکر مکمل کرتا ہے، جو 499 میٹر سے بڑے دریافت شدہ سیارچوں میں سب سے زیادہ رفتار ہے۔ اس کا قطر تقریباً 709 میٹر ہے اور یہ ہمارے نظام شمسی کی سیارچوں کی مرکزی بیلٹ میں سورج کے گرد گھوم رہا ہے۔
سیارچوں کی یہ مرکزی بیلٹ زمین سے تقریباً 48 کروڑ 28 لاکھ کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور اس میں 529 کلو میٹر تک سائز کے لاکھوں سیارچے پائے جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق تمام سیارچے اپنے مدار میں گردش کر رہے ہیں، لیکن کچھ سیارچے سورج کی تپش، دیگر سیارچوں سے ٹکر اور اپنی ساخت کی وجہ سے زیادہ تیز رفتار اختیار کر لیتے ہیں۔






