اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسائنس ٹیکنالوجیلمحہ با لمحہ

فلکیات کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر ،آج زمین مشتری اور سورج ایک سیدھی لکیر میں آجائیں گے

فلکیات کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر ہے کہ آج زمین، مشتری اور سورج ایک سیدھی لکیر میں آ جائیں گے، جس کے باعث سیارہ مشتری زمین کے قریب ترین مقام پر ہوگا اور غیر معمولی طور پر بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔

ماہرین کے مطابق مشتری غروبِ آفتاب کے وقت طلوع ہوگا اور پوری رات آسمان پر نمایاں رہے گا۔ پاکستان میں یہ دلکش فلکی مظاہرہ شام ساڑھے 6 بجے سے صبح پونے 7 بجے تک دیکھا جا سکے گا۔

اس دوران سیارہ مشتری اپنی سب سے زیادہ چمک اور جسامت کے ساتھ نظر آئے گا۔ آسمان صاف ہونے کی صورت میں مشتری ننگی آنکھ سے بھی واضح دکھائی دے گا، جبکہ دوربین یا چھوٹی ٹیلی اسکوپ کے ذریعے دیکھنے پر مشتری کی مشہور پٹیاں (بینڈز) بھی نظر آئیں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موقع پر مشتری کے چار بڑے چاند — آئیو، یوروپا، گینیمیڈ اور کالسٹو بھی مشاہدے میں آئیں گے، جو اس منظر کو مزید دلچسپ بنا دیں گے۔

فلکیات کے ماہرین کے مطابق سیارہ مشتری کا یہ شاندار مظاہرہ دوبارہ اگلے سال ہی دیکھنے کو ملے گا، اس لیے شوقین افراد کے لیے یہ سنہری موقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button