اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بانی پی ٹی آئی سے کون کون ملاقات کرے گا؟ فہرست جیل حکام کے حوالے

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کے خواہش مند افراد کی فہرست باقاعدہ طور پر جیل انتظامیہ کو ارسال کی گئی۔ پارٹی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 افراد پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔

فہرست کے مطابق صفدر حسن یوسفزئی، عمران شوکت خان اور اعنان اللہ ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سعد علی خان، نیاز اللہ نیازی اور فلک ناز کے نام بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے دی گئی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

جیل حکام کی جانب سے فہرست کی منظوری کے بعد ملاقات کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات جیل قوانین اور سیکیورٹی ضوابط کے تحت کرائی جائے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button