اہم خبریںتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ

سکیورٹی خدشات ، ایران نے اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی

تہران: ایران نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کی صبح کیا گیا، جس کے بعد متعلقہ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی۔

ایڈوائزری کے مطابق صرف بین الاقوامی پروازوں کو خصوصی اجازت کے تحت ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی تقریباً سوا دو گھنٹے تک نافذ رہی، تاہم حکام کی جانب سے صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایک جرمن ایئرلائن نے اسرائیل کے لیے رات کے اوقات میں پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن ایئرلائن کے مطابق اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں 19 جنوری تک بند رہیں گی۔

ماہرین کے مطابق ایران کی فضائی حدود کی عارضی بندش اور مختلف ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی معطلی کو مشرقِ وسطیٰ میں موجودہ غیر یقینی سکیورٹی صورتحال سے جوڑا جا رہا ہے، جس کے اثرات علاقائی فضائی آمدورفت پر پڑ رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button