اہم خبریںتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ

امریکا میں غیر ملکیوں کے لیے مشکلات، ہزاروں طلبہ ویزے منسوخ

امریکا میں ایک لاکھ ویزے منسوخ، اسٹوڈنٹ اور خصوصی ویزے بھی شامل

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت بڑے پیمانے پر ویزے منسوخ کرنے کا اقدام کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً ایک لاکھ ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے مطابق منسوخ کیے گئے ویزوں میں تقریباً 8 ہزار اسٹوڈنٹ ویزے اور 2,500 خصوصی نوعیت کے ویزے بھی شامل ہیں۔ 2,500 ایسے ویزے ایسے افراد کے تھے جنہوں نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی اور جن کے ملوث ہونے کے شواہد مجرمانہ سرگرمیوں سے جڑے ہوئے تھے۔

امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد ملکی سلامتی کو یقینی بنانا اور قانون کی پاسداری کو مضبوط کرنا ہے۔ محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ویزا پالیسی پر سختی آئندہ بھی جاری رہے گی تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button