اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتعلیم

کن تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان ہوا؟

ضلع مری کے تمام تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مری میں ہفتے کے روز اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 دسمبر سے 7 مارچ تک سرکاری، نجی اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز 76 دن کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔ مزید کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے سربراہان تعطیلات کے آغاز سے قبل مڈٹرم امتحانات کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ شدید سرد موسم اور ممکنہ موسمی حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button