اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، کراس سبسڈی 123 ارب روپے کم کر دی گئی

اسلام آباد: حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کے نتیجے میں کراس سبسڈی میں 123 ارب روپے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق، موجودہ حکومت کے اقدامات سے کراس سبسڈی کا حجم 225 ارب روپے سے کم ہو کر 102 ارب روپے تک آ گیا ہے اور فی یونٹ سبسڈی کا بوجھ 8.9 روپے سے کم ہو کر 4.02 روپے ہو گیا ہے۔ صنعتی صارفین کے نرخ 62.99 روپے بشمول ٹیکس سے کم ہو کر 46.31 روپے پر آگئے ہیں، جبکہ فی یونٹ بجلی کی قیمت 53.04 روپے سے کم ہو کر 42.27 روپے ہو گئی ہے۔

حکومت نے ناکارہ پاور پلانٹس بند کیے اور نجی پاور پروڈیوسرز (IPPs) کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور معاہدے کیے، جن کے نتیجے میں ملک میں بجلی کی قیمت میں کمی آئی۔ اس کے علاوہ، حکومت نے تین سال کے لیے اضافی بجلی کی کھپت پر 22.98 روپے فی یونٹ کا پیکج بھی دیا ہے۔

پاور ڈویژن نے مزید بتایا کہ سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے، جس سے عوام کو فی یونٹ 3.23 روپے کا ریلیف ملے گا۔ آف گرڈ سولر صارفین کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد دوگنی ہو کر 22 ملین تک پہنچ گئی ہے، جس سے پاور سیکٹر پر بوجھ بڑھا ہے۔ کمرشل اور بلک سپلائی صارفین اب بھی صنعتوں سے زیادہ کراس سبسڈی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق حکومت کے ٹیرف اقدامات وسیع تر سماجی اور اقتصادی پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں، اور کراس سبسڈی کا بوجھ کم کرنے کے لیے سبسڈی اصلاحات اور قرض کی ری فنانسنگ جیسے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button