اہم خبریںتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ

تمام اشارے ہیں ایران پر عنقریب حملہ ہونے والا ہے، برطانوی خبرایجنسی

ایران پر عنقریب حملے کے اشارے، رائٹرز کا مغربی فوجی حکام کے حوالے سے بڑا دعویٰ

لندن: برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے مغربی فوجی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تمام تر اشارے اس بات کی طرف ہیں کہ ایران پر عنقریب حملہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور حالیہ اقدامات ممکنہ فوجی کارروائی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

مغربی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غیر متوقع پن امریکی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے، جس کے تحت کسی بھی ممکنہ کارروائی کے وقت اور نوعیت کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مظاہرین کے خلاف تشدد کا سلسلہ جاری رہا تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ قطر میں قائم امریکی فوجی ایئر بیس العدید سے کچھ اہلکاروں کو نکالنے کا حکم دے چکی ہے، جبکہ برطانیہ نے بھی قطر میں امریکی فوجی اڈے سے اپنا عملہ واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکا کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے، جسے تجزیہ کار خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور ممکنہ کشیدگی سے جوڑ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال مزید نازک ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button