اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

آٹھ فروری کی کال ہمارے الائنس کی ہے، بانی کی نہیں; بانی کی نہیں، عدلیہ کی آزادی کیلئے پرامن احتجاج کی ہدایت علیمہ خان

ویب ڈیسک: علیمہ خان نے کہا ہے کہ 8 فروری کی کال ہمارے الائنس کی ہے، بانی پی ٹی آئی کی نہیں۔ بانی نے سہیل آفریدی کو سٹریٹ موومنٹ کی ہدایت کی ہے اور وہ ملک میں رول آف لا چاہتے ہیں۔ بانی نے کبھی نہیں کہا کہ میرے لیے باہر نکلو۔
یہ بات علیمہ خان نے آج انسداد دہشتگردی عدالت میں اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعد اپنے وکیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عدالت کو بتایا بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ کی آزادی کے لیے پرامن احتجاج کی بات کی تھی، مگر عدلیہ کی آزادی کے لیے آواز اٹھانے پر ہمیں ہی جیلوں میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر عدالتوں سے انصاف مل رہا ہوتا تو ہماری حالت یہ نہ ہوتی۔
علیمہ خان نے الزام لگایا کہ اڈیالہ جیل کے باہر قرآن خوانی کو بھی جرم بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ رات جب ہم گھر واپس روانہ ہوئے تو روات تھانے کے ایس او نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ہماری تین خواتین کارکنان کو بھی گرفتار کیا اور آٹھ سے زائد گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیاں چھڑوانے کے لیے ہمارے لوگوں نے پولیس کو پیسے دیے، جبکہ ہر کارکن سے پانچ لاکھ روپے تاوان مانگا جا رہا ہے۔ علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ تھانہ روات کے ایس ایچ او زاہد ظہور کے خلاف درخواست کون دے گا۔
مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طریقے سے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ہم نے بانی کے لیے کچھ کتابیں عدالت کو دی ہیں، جس پر عدالت کا شکر گزار ہوں کہ وہ ہماری کتابیں جیل تک پہنچاتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button