سام سنگ نے 130 انچز کا دیوار نما جدید ٹی وی متعارف کروا دیا
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے دیواروں سے بڑا 130 انچز والا جدید مائیکرو آر جی بی ٹی وی پیش کر دیا ہے۔ یہ ڈسپلے کنزیومر الیکٹرونکس شو (CES) 2026 میں امریکی شہر لاس ویگس میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا، اور اسے کمپنی کا اب تک کا سب سے بڑا اور جدید ٹی وی قرار دیا جا رہا ہے۔
نئے آر 95 ایچ ماڈل میں آڈیو کو ڈسپلے کے فریم میں جوڑا گیا ہے، اور اسکرین کی پیمائش کو آواز اور تصویر کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ قدرتی تعلق قائم ہو۔
130 انچز کے اس ماڈل میں سام سنگ کا جدید مائیکرو آر جی بی اے آئی انجن پرو استعمال ہوتا ہے۔ ساتھ ہی آر جی بی کلر بوسٹر پرو اور مائیکرو آر جی بی ایچ ڈی آر پرو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے مختلف مناظر میں رنگ، کنٹراسٹ اور تفصیلات کو بہتر بناتے ہیں۔
سام سنگ کے مطابق، یہ ڈسپلے 100% بی ٹی.2020 حقیقی رنگ پیش کرتا ہے اور رنگوں کی درستگی پر جرمنی کے وربینڈ ڈر الیکٹرو ٹیکنیک (VDE) کی جانب سے سند بھی حاصل کر چکا ہے۔






