اہم خبریںتازہ ترینتعلیم

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چھٹیاں 22 دسمبر سے 11 جنوری تک ہوں گی۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے۔ 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی، اور 12 جنوری سے تمام اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔

محکمہ تعلیم نے والدین اور طلبہ سے درخواست کی ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران بچوں کی تعلیم اور سرگرمیوں کا خاص خیال رکھیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button