سائنس ٹیکنالوجی
ہونڈا نے نیا لوگو متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
ٹوکیو: جاپان کی معروف گاڑی ساز کمپنی ہونڈا موٹر کارپوریشن نے اپنا نیا لوگو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ موجودہ لوگو، جو ہونڈا آٹوموبل کی نمائندگی کے لیے پہلی بار 1963 میں متعارف کرایا گیا تھا، کو اب نئی جنریشن کی برقی گاڑیوں کے پیش نظر تجدید کیا گیا ہے۔ موجودہ لوگو میں استعمال ہونے والا مشہور ’H‘ کا نشان ہونڈا کی آٹو موبائل پروڈکٹس اور کاروباری سرگرمیوں کی پہچان رہا ہے۔
ہونڈا کے مطابق لوگو میں یہ تبدیلی کمپنی کے وقت کے ساتھ بدلنے کے عہد، نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور جدت پذیری کے جذبے کی ترجمانی کرتی ہے۔
نیا ’H‘ کا نشان پہلی بار نئی جنریشن کی برقی گاڑیوں، جن میں ہونڈا 0 سیریز شامل ہے، کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ جدید ہائبرڈ الیکٹرک (HEV) ماڈلز مارکیٹ میں 2027 سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔






