سائنس ٹیکنالوجی

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

اسلام آباد: پاکستان نے دنیا کے جدید ترین سی می وی 6 سب میرین کیبل سسٹم سے اپنے نیٹ ورک کو منسلک کر لیا ہے، جس کے ذریعے پاکستان اب یورپ اور ایشیا کے درمیان 19,200 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ فائبر نیٹ ورک کے ذریعے سنگاپور، فرانس اور دیگر ممالک سے براہ راست رابطہ قائم کرے گا۔
وزارت آئی ٹی کے اعلامیہ کے مطابق، یہ جدید سب میرین کیبل سسٹم پاکستان کو سنگاپور اور فرانس سمیت دیگر ممالک کے نیٹ ورکس سے جوڑے گا، جس سے پاکستان کے ڈیجیٹل رابطے میں بہتری آئے گی۔ نئے کیبل سسٹم کی استعداد سابقہ سسٹمز سے دگنی ہے، جو پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔
کنسورشیم میں پاکستان کی ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور بنگلادیش سب میرین کیبل کمپنی شامل ہیں، اور اس کے ذریعے پاکستان کو کل 13.2 ٹی بی پی ایس کی مجموعی بینڈوتھ مختص کی گئی ہے، جس میں سے 4 ٹی بی پی ایس کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
وزارت آئی ٹی نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو فائدہ ہوگا، خصوصاً کلاؤڈ سروسز، ڈیٹا سینٹرز اور ای کامرس کے شعبوں میں بہتری آئے گی۔ یہ نئی سہولت پاکستان کے عالمی سطح پر رابطوں کو مزید مستحکم کرے گی اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مدد دے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button