سائنس ٹیکنالوجی

سوئس سائنسدانوں نے ایجاد کیا مائیکرو روبوٹ جو خون کی نالیوں میں چکنائی صاف کرے گا

زیورخ: سوئس یونیورسٹی، ای ٹی ایچ زیورخ کے ماہرین نے ایسا مائیکرو روبوٹ ایجاد کر لیا ہے جو انسانی خون کی ننھی منی شریانوں میں گھوم کر جمی ہوئی چکنائی کو ختم کر سکتا ہے۔

انسانی جسم میں 360 سے زائد شریانیں، رگیں اور وریدیں پائی جاتی ہیں، اور خراب طرز زندگی سے چکنائی جمع ہونے پر خون کی روانی متاثر ہوتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ عام طور پر یہ مسئلہ مہنگے اور پیچیدہ آپریشنز کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔

نئے روبوٹ میں دوا بھر کر جمی چکنائی تک پہنچائی جائے گی تاکہ وہ فوری طور پر ختم ہو سکے، یوں مریضوں کو مہنگے اور خطرناک سرجری سے نجات مل سکے گی۔

روبوٹ کا ڈھانچہ خصوصی فولادی نینو ذرّات سے بنایا گیا ہے، جسے ڈاکٹر مقناطیسی آلے کی مدد سے جسم کے اندر کنٹرول کر کے مطلوبہ مقام تک پہنچا سکیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button