ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے بھارت میں اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت دیتے ہوئے 2025 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔
گوگل کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق، بھارتی صارفین نے نہ صرف عالمی اسپورٹس ایونٹس بلکہ پی ایس ایل کو بھی بڑی تعداد میں سرچ کیا، جو لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مظہر ہے۔
بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس (2025)
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)
ایشیا کپ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی
پرو کبڈی لیگ
ویمنز ورلڈکپ
فیفا کلب ورلڈکپ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)
ومبلڈن
نیشنز لیگ
میجر لیگ کرکٹ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل میں بھارتی صارفین کی دلچسپی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ لیگ کی مقبولیت پاکستان سے نکل کر خطے اور دنیا بھر میں پھیل چکی ہے۔
نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر بھی پی ایس ایل کے میچز، کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ہائی لائٹس مسلسل موضوعِ بحث رہتے ہیں، جو لیگ کے اثر و رسوخ میں اضافے کا واضح ثبوت ہے۔






