اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
متنازع ٹویٹس کیس: پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔ عدالت نے کہا کہ مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے، جو ٹوئٹر پر متنازع بیانات کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے مرزا شہزاد اکبر کے خلاف یہ مقدمہ جولائی 2025 میں درج کیا تھا۔






