ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کے نوجوان بلے باز میتھیو بریٹز نے اپنے ون ڈے کیریئر کے آغاز میں ہی کرکٹ کی تاریخ رقم کر دی ہے۔
میتھیو بریٹز ون ڈے کی تاریخ کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے اپنے ابتدائی پانچ میچز میں مسلسل 50 سے زائد رنز اسکور کیے۔ ان پانچ میچز میں ان کے رنز درج ذیل رہے:
150
83
57
88
85
ابتدائی پانچ میچز میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے انہوں نے 463 رنز بنائے، جو کسی دوسرے بلے باز کے ابتدائی پانچ میچز کے رنز سے کہیں زیادہ ہیں۔
بعد کے چار میچز میں ان کی کارکردگی میں کمی دیکھنے میں آئی، اور انہوں نے بالترتیب 4، 42، 17 ناٹ آؤٹ اور 16 رنز بنائے۔ تاہم، بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں انہوں نے دوبارہ فارم لوٹاتے ہوئے 72 اور 68 رنز کی نصف سنچریاں اسکور کیں۔
ان شاندار اننگز کے نتیجے میں میتھیو بریٹز نے اپنے ابتدائی 11 ون ڈے میچز میں 682 رنز بنائے، جس سے ان کی اوسط 68.20 رہی۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں ابتدائی 11 میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ ہے۔






