اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ دفاع نے یہ نوٹیفکیشن صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پانچ سال کے لیے کی گئی ہے۔

گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کردہ سمری منظور کی تھی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔

سمری کی منظوری کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر، جو پہلے ہی آرمی چیف کے عہدے پر تعینات ہیں، اب باضابطہ طور پر پانچ سالہ مدت کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے چیف آف ائیر اسٹاف کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے، جو ان کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button