اہم خبریںتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 1488 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، اور مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 1488 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 167,772 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز کاروباری سرگرمیاں 166,283 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوئی تھیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی معاشی اعتماد میں بہتری، حکومتی اقدامات اور سرمایہ کاروں کی طرف سے خریداری کے رجحان کے باعث دیکھنے میں آئی ہے۔






