اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

خیبر پختونخوا کے عوام کا غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے حکومتی فیصلے پر اظہارِ اطمینان

پشاور: خیبر پختونخوا کے عوام نے غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تمام غیرقانونی مہاجرین کو جلد از جلد اپنے ملک واپس بھیجا جائے۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی کا جو اقدام اٹھایا ہے وہ درست، بروقت اور قابلِ تعریف ہے۔ شہریوں کے مطابق واپس جانے والے افغان شہریوں کو کیمپوں میں رکھا جا رہا ہے جہاں انہیں بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی لیکن اب صورتِ حال بدل رہی ہے جبکہ دوسری جانب افغان وزیر خارجہ بھارت سے مدد کی درخواستیں کر رہے ہیں، جو قابلِ افسوس ہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیرقانونی افغان مہاجرین کو مزید وقت نہ دیا جائے اور ان کی واپسی کا عمل تیز کیا جائے تاکہ صوبے میں سکیورٹی صورتحال مزید بہتر ہو سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button