سائنس ٹیکنالوجی

گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ابھرتا ہوا انقلاب

گلگت بلتستان: گلگت بلتستان میں آئی ٹی شعبے نے انقلابی ترقی کی راہ اختیار کر لی ہے اور اس میں ایس سی او کا کلیدی کردار قابلِ ذکر ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں ایس سی او مسلسل نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے سے منسلک کرنے میں سرگرم ہے۔ صوبے میں تقریباً 10 ہزار سے زائد نوجوان مختلف آئی ٹی شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔

یہ نوجوان سالانہ 15 ملین ڈالر سے زائد آمدنی حاصل کر رہے ہیں اور اے آئی، گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیولپمنٹ سمیت دیگر ڈیجیٹل سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کے ہنر مند نوجوان نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ وہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور یو اے ای کے کلائنٹس کے ساتھ کام کر کے زرمبادلہ کما رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان انٹرنیشنل کلائنٹس کے ساتھ کام کر کے پاکستان اور گلگت بلتستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔ اس انقلابی ترقی سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، خطے کی ترقی اور ملک کے لیے معاشی استحکام کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button