انٹرٹینمنٹ

کپل شرما کے وزن میں اچانک تبدیلی دیکھ کر مداح حیران

مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما کے وزن میں حیران کن تبدیلی دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔

ممبئی ایئرپورٹ پر کپل شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں بھارتی کامیڈین پہلے سے زیادہ پتلے نظر آ رہے ہیں۔

کپل شرما کے وزن میں اس قدر اچانک کمی دیکھ کر مداح حیران ہیں اور طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی کامیڈین کے وزن میں کمی کی وجہ وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک یا شاید کورونا ویکسینیشن ہے۔

دوسری جانب کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کپل شرما نے کرن جوہر سے متاثر ہو کر اپنا وزن کم کیا ہے۔

فی الحال، بھارتی کامیڈین نے اپنے وزن میں کمی کی وجہ سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ کپل شرما نے چند سال پہلے بھی ایک بار وزن کم کیا تھا لیکن اس کے بعد دوبارہ آگے بڑھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button