انٹرٹینمنٹ

مارول اسٹوڈیوز کا نیا ٹریلر: ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ میں نئی سپر ہیرو ٹیم کی جھلک

ہالی وڈ: مارول اسٹوڈیوز نے اپنی آنے والی بلاک بسٹر فلم ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ کے لیے ایک بالکل نئی سپر ہیرو ٹیم کی جھلک پیش کی ہے، جس نے شائقین میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

چوتھے ٹریلر کے مطابق فلم میں فینٹاسٹک فور اور واکانڈا کے کردار ایک ساتھ دکھائی دیں گے، جو مارول سنیماٹک یونیورس (MCU) کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ ٹریلر گزشتہ ہفتے سینما گھروں میں ’اواتار: فائر اینڈ ایش‘ کے قبل پیش کیا گیا۔

ٹریلر میں لیٹیشیا رائٹ ایک بار پھر شوری کے کردار میں نظر آئیں، جبکہ ونسٹن ڈیوک کے کردار کنگ ایم باکو کی ملاقات فینٹاسٹک فور کے بین گریم (ایبون موس-باخراخ) سے دکھائی گئی۔

اس سے قبل جاری تین ٹریلرز میں مختلف سپر ہیرو ٹیموں کو نمایاں کیا گیا تھا:

پہلے ٹریلر میں کرس ایونز کی اسٹیو راجرز کے طور پر واپسی اور ان کے والد بننے کا انکشاف

دوسرے میں تھور اور اس کی بیٹی کو مرکزِ توجہ

تیسرے میں ایکس مین کے معروف اداکار پیٹرک اسٹیورٹ، ایان میکلن اور جیمز مارزڈن کی واپسی

اگرچہ مارول نے فلم کی کہانی سے پردہ نہیں اٹھایا، لیکن ’دی فینٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس 2025‘ کے پوسٹ کریڈٹ مناظر بڑے کراس اوور کا اشارہ دیتے ہیں۔ ایک منظر میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر مختصر طور پر ڈاکٹر ڈوم کے روپ میں دکھائی دیے، جو سو اسٹورم (وینیسا کربی) اور ریڈ رچرڈز (پیڈرو پاسکل) کے بیٹے فرینکلن رچرڈز کے ساتھ موجود تھے۔

واضح رہے کہ ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ رواں برس 18 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button