انٹرٹینمنٹ
حرا مانی کو عید کے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدیدتنقید کا سامنا
حرا مانی نے حالیہ دنوں میں اپنے عید کے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کیا ہے۔
حرا مانی مقبول ڈراموں دو بول، کشف، سن یارا اور میرے پاس تم ہو میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں۔
انہوں نے عید کے موقع پر کچھ ایسی ساڑھیاں زیب تن کیں جن میں ان کا جسم نمایاں طور پر ظاہر ہو رہا تھا، جیسے ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئیں، مداحوں نے ان پر سخت تنقید کرنا شروع کر دی۔






