انٹرٹینمنٹ

مہک ملک نے ڈرامے کے معاوضے سے متعلق انکشاف کر دیا، ایک آلٹو گاڑی کے برابر تنخواہ

کراچی: معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر اور پرفارمر مہک ملک نے اپنے ڈرامے کے معاوضے سے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے جس نے شوبز حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔

مہک ملک کا کہنا ہے کہ وہ ایک ڈرامے کے عوض اتنی رقم وصول کرتی ہیں جو ایک آلٹو گاڑی کی قیمت سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران جب میزبان نے کمائی کے حوالے سے سوال کیا تو مہک ملک نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کئی یوٹیوبرز دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی ماہانہ آمدن اتنی ہے کہ وہ ایک، دو یا حتیٰ کہ تین آلٹو گاڑیاں خرید سکتے ہیں، بالکل اسی طرح وہ بھی ایک ہی ڈرامے کے معاوضے سے ایک یا ڈیڑھ آلٹو کی قیمت پوری کر لیتی ہیں۔

میزبان نے مہک ملک سے سینئر اداکارہ نرگس کے معاوضے کے ساتھ موازنہ کرنے کا سوال بھی کیا، جس پر مہک ملک نے کہا کہ وہ اداکارہ نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، اس لیے ان کے معاوضے کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہہ سکتیں، تاہم ان کے اپنے ڈرامے کا معاوضہ بیس لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

یہ انکشاف مہک ملک کی فنی کامیابی اور شوبز میں ٹرانس جینڈر فنکاروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button