انٹرٹینمنٹاہم خبریں
پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو بڑا عہدہ دے دیا۔
پنجاب حکومت نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سابق اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔
پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو صوبہ پنجاب کا کلچرل ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے، عفت عمر کو صوبے بھر میں ثقافت کو زندہ کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک نجی ٹی وی کی ثقافتی اداکارہ عفت عمر کو بطور ثقافتی مشیر مقرر کیا ہے۔ نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ عفت عمر کو لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں دفتر بھی دیا گیا ہے۔






