انٹرٹینمنٹ
مادھوری ڈکشٹ نے دانتوں کی صحت اور نگہداشت پر زور دیا
بالیووڈ کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اپنی دلکش مسکراہٹ، بہترین اداکاری اور شاندار ڈانس کے لیے جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے دانتوں کی صحت اور ذاتی نگہداشت کے حوالے سے اہم پیغام دیا ہے۔
ایک وائرل ویڈیو میں مادھوری نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ خوبصورت مسکراہٹ برقرار رکھنے کے لیے دانتوں کی باقاعدہ صفائی اور مناسب دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود روزانہ دو مرتبہ (صبح اور رات) دانت برش کرتی ہیں اور منہ کی صفائی اور متوازن غذا کو اپنی روزمرہ کی روٹین کا حصہ بناتی ہیں۔
اداکارہ نے والدین اور بچوں کے لیے بھی اہم پیغام دیا کہ دن میں دو مرتبہ دانت برش کریں اور ہر چھ ماہ بعد دانتوں کی مکمل صفائی کروائیں تاکہ صحت مند مسکراہٹ برقرار رہے۔






