جان ابراہیم کی نئی فلم ’ڈپلومیٹ‘ پر پابندی کیوں عائد کی گئی؟
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں ان کی نئی فلم ’دی ڈپلومیٹ‘ پر عائد پابندی سے حیران ہیں۔
اس فلم کو جان ابراہم نے خود پروڈیوس کیا ہے اور وہ اس میں مرکزی کردار بھی نبھا رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں اپنی فلم پر عائد پابندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکار نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ بہت حیران ہیں کہ ان کی فلم پر پابندی لگائی گئی ہے۔
جان ابراہم نے کہا کہ لوگوں کی سوچ بہت محدود ہے، یہ فلم کسی بھی طرح پاکستان مخالف نہیں، اگر کچھ دکھایا گیا ہے تو وہ یہ ہے کہ پاکستان کا عدالتی نظام ایماندار ہے۔
اداکار نے مزید کہا، "ہم نے اس فلم میں ایک ایماندار پاکستانی وکیل اور ایک ایماندار پاکستانی جج کو دکھایا ہے۔ یہاں تک کہ جو گشتی گاڑیاں ہمیں سرحد پر لے جا رہی ہیں، ان میں بھی ایماندار پولیس اہلکار موجود ہیں، وہ دراصل دوسرے لوگوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ اس لیے ہم نے کسی کو بھی کمتر نہیں دکھایا”۔
یاد رہے کہ جان ابراہم کی فلم ’’ڈپلومیٹ‘‘ 14 مارچ 2025 کو ریلیز کی گئی ہے جس کو کم تشہیر کے زبانی شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔






