انٹرٹینمنٹ

لاہور انتظامیہ نے تھیٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی روکنے کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں

لاہور کی انتظامیہ نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے تھیٹرز میں ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تھیٹرز میں کسی بھی خلاف ورزی پر اب صرف مشترکہ رپورٹ ہی قابل قبول ہوگی، اور اداکاروں یا تھیٹر انتظامیہ کو براہ راست نوٹس دینا پالیسی کے خلاف ہوگا۔

مراسلے میں واضح کیا گیا کہ خلاف ورزی کی رپورٹ سینسر ریہرسل پینل اور مانیٹرنگ ٹیم کی مشترکہ رپورٹ کے ذریعے مرتب کی جائے اور یہ رپورٹ لازمی طور پر ڈی سی آفس کو بھجوائی جائے۔ بغیر رپورٹ کے کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔

مزید برآں، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کو بھی سفارشات کے ساتھ رپورٹ بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مراسلے میں پنجاب حکومت کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے اور تھیٹرز کے خلاف کارروائی بلاتفریق اور قانون کے مطابق کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

یہ اقدام تھیٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی روکنے اور قانونی کارروائی کے شفاف عمل کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button