انٹرٹینمنٹ

ممبئی: الیکشن کیمپین کے دوران آتش بازی سے ڈیزی شاہ کے علاقے میں آگ لگ گئی

ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں الیکشن کیمپین کے دوران ہونے والی آتش بازی کے باعث بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ کے رہائشی علاقے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

اداکارہ ڈیزی شاہ نے انسٹاگرام پر اس خطرناک واقعے کی ویڈیو شیئر کی اور شہریوں کی حفاظت کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھائے۔ ڈیزی شاہ کے مطابق باندرہ میں ان کے گھر کے برابر ایک فلیٹ میں آگ لگی، جس کی وجہ سیاسی مہم کے دوران جلائے گئے پٹاخے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ انتخابی مہم کے نام پر ہونے والی جشن کی سرگرمیوں نے آس پاس رہنے والے لوگوں کی جان و مال کو شدید خطرے میں ڈال دیا۔ ویڈیو میں شعلے اور دھواں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑا دی۔

ڈیزی شاہ نے مزید کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں اس طرح کی لاپرواہی ناقابلِ قبول ہے اور فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے بیان کے بعد ممبئی میں الیکشن کیمپین کے دوران آتش بازی کے استعمال پر نئی بحث چھڑ گئی، جبکہ شہریوں نے حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں، سیاسی کارکنان کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈیزی شاہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں واقعے کی مکمل تفصیلات پیش کیں اور اپنے موقف کی وضاحت کی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button