’دھرندھر‘ کے مشہور گانے ’FA9LA‘ کے گلوکار فلپراچی نے سیکوئل کے حوالے سے اشارہ دیا
ممبئی: بالی ووڈ کی حالیہ بلاک بسٹر فلم ’دھرندھر‘ میں ولن کے کردار ’رحمان ڈکیت‘ پر گایا جانے والا مشہور عربی گانا ’FA9LA‘ (فاصلہ) سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ یہ گانا بحرین کے ریپر فلپراچی (اصل نام: حسام عاصم) نے گایا ہے۔
فلپراچی نے انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ گانے کی مقبولیت انہیں حیران کر رہی ہے اور ان کے سوشل میڈیا ڈی ایمز ہر روز بھر جاتے ہیں۔ ’’میں سب کا جواب نہیں دے پا رہا، لیکن اس سے لطف اندوز ہو رہا ہوں،‘‘ انہوں نے کہا۔
فلپراچی نے ’دھرندھر 2‘ میں اپنی واپسی کے حوالے سے بھی اشارہ دیا: ’’میں اسے سرپرائز رکھنا چاہتا تھا، مگر شاید کچھ نہ کچھ ہے۔ میں سب کچھ نہیں بتانا چاہوں گا، لیکن ہاں، کچھ ہو سکتا ہے۔‘‘
یاد رہے کہ ’FA9LA‘ گانا فلم کی ریلیز سے ڈیڑھ سال قبل، یعنی 6 جون 2024 کو فلپراچی کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوا تھا اور یہ عربی زبان میں ہے، تاہم اس میں بحرین کے مقامی لہجے کا استعمال کیا گیا ہے۔






