انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نور ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نور ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ حال ہی میں نشر ہونے والے نجی ٹی وی کے ڈرامے میں ان کا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ڈرامے کی کہانی جہاں رومانوی اور متنازعہ پہلوؤں کی وجہ سے شہرت پا رہی ہے، وہیں سجل علی کی شادی کے ڈرامائی مناظر میں صائمہ نور، جو سجل علی کی خالہ کا کردار ادا کر رہی ہیں، اپنے مشہور پنجابی فلم "ماجاں” کے گانے پر رقص کرتی نظر آئیں۔

یہ لمحہ دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے کیونکہ صائمہ نے اپنے کلاسک فلمی رقص کو پہلی بار ٹی وی اسکرین پر دہرا کر ماضی کی یاد تازہ کر دی۔

اس منظر میں ان کے ساتھ دیگر خواتین بھی شریک تھیں، جن میں سینئر اداکارہ صبا فیصل بھی شامل تھیں، جو چند لمحوں کے لیے ان کے ساتھ رقص کرتی دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس خوبصورت منظر پر بے شمار مثبت تبصرے سامنے آئے، جن میں کہا گیا کہ صائمہ نے اپنے فلمی تاثر کو ڈرامے میں بخوبی سمو کر چھوٹی اسکرین پر ایک نیا جادو جگا دیا ہے۔

یہ واقعہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں صائمہ نور کی مقبولیت اور فن کا ایک اور ثبوت بن گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button