ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کو جوا ایپ کی پروموشن کیس میں عدالت سے ریلیف
ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کو جوا ایپ کی پروموشن کے کیس میں لاہور کی سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت میں ریلیف مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دونوں ٹک ٹاکرز کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع کردی۔ آج کی سماعت میں این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر ہائیکورٹ میں مصروف ہیں اور ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔
عدالت نے ضمانت کی درخواستوں کو زیر التوا رکھتے ہوئے رجب بٹ اور ندیم مبارک کی حاضری مکمل کرتے ہوئے انہیں کمرہ عدالت سے واپس جانے کی اجازت دے دی۔
یہ کیس جوا ایپ کی پروموشن کے حوالے سے ہے جس پر رجب بٹ اور ندیم مبارک کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔






