انٹرٹینمنٹ

بھارت کی شادی میں پنڈت نے دلہا سے نورا فتیحی کے بارے میں سوال کر کے مہمانوں کو ہنسایا

ہندو شادیوں میں پھیرے کے دوران عام طور پر پنڈت منتر پڑھتے ہیں، لیکن بھارت میں ہونے والی ایک حالیہ شادی میں ایک پنڈت نے روایت توڑتے ہوئے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پھیرے کے دوران پنڈت نے منتر پڑھنے کے بجائے دلہا سے اچانک سوال کیا:
"اس حساب سے نورا فتیحی آپ کی کیا لگتی ہیں؟”

یہ سنتے ہی دلہن اور مہمان قہقہے لگانے لگے، جبکہ دلہا لمحوں کے لیے الجھن میں پڑ گیا۔ دلہا نے مذاقاً پوچھا، "کیا میری بہن لگتی ہیں؟” جس پر دلہن نے کہا، "نہیں، شاید ممی؟”
پنڈت نے حاضر جوابی کے ساتھ کہا:
"ماں، آپ سے بہت بڑی ہیں، جہاں بھی جائیں تو ان کے پاؤں چھونا اور میری طرف سے ہیلو بھی کہہ دینا۔”

اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے پنڈت کی حاضر جوابی اور مزاحیہ انداز کی بھرپور تعریف کی۔

کچھ تبصرے درج ذیل ہیں:

"پنڈت جی آن فائر ہیں!”

"لگتا ہے پنڈت جی نورا فتیحی کے فین ہیں۔”

"ایسا پنڈت تو ہر کسی کو اپنی شادی میں ملنا چاہیے۔”

"اوور ٹائم کر لوں گی، مگر شادی میں یہی پنڈت جی آئیں گے۔”

یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ شادی کی سنجیدگی کے درمیان بھی تھوڑی ہنسی اور مزاح شامل کرنا مہمانوں کے لیے خوشگوار یادیں بنا سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button