انٹرٹینمنٹ

ثناء جاوید کی انسٹاگرام پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

اسلام آباد (ویب ڈیسک) – پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ثناء جاوید اپنی دوسری شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک متنازع شخصیت کے طور پر ابھری ہیں۔

حالیہ دنوں میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے دبئی ٹرپ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک کیفے میں بیٹھے ناشتہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ صارفین نے تصاویر پر مختلف قسم کے تبصرے کیے، جن میں سے ایک نے لکھا:
"مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے۔”

ثناء جاوید نے اس تبصرے کے جواب میں کہا:
"میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی۔”

تاہم ان کے اس ردعمل کو سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب اور متنازعہ قرار دیا اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ثناء جاوید کے شوہر کے حوالے سے اس جواب کو غیر ضروری اور حد سے زیادہ ذاتی قرار دیا، جس پر مختلف قسم کے طنزیہ اور مزاحیہ ردعمل بھی دیکھنے میں آئے۔

ثنا جاوید کی یہ انسٹا پوسٹ اور اس پر آنے والی تنقید، اس بات کا ثبوت ہے کہ سوشل میڈیا پر ذاتی زندگی کے حوالے سے ہر ردعمل عوام کی نظر میں آ سکتا ہے اور فوری توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button