انٹرٹینمنٹ
ڈاکٹر نبیہا علی خان نے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
اسلام آباد: کلینیکل سائیکولوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
ڈاکٹر نبیہا علی نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں مولانا طارق جمیل نے خود نکاح پڑھایا۔ تقریب میں محدود مہمان شریک ہوئے جن میں مشہور شخصیات فرح اقرار بھی شامل تھیں۔
ڈاکٹر نبیہا علی نے آف وائٹ رنگ کا سادہ مگر پروقار عروسی لباس زیب تن کیا، جبکہ ان کے ہمسفر حارث نے بھی اسی رنگ کی شیروانی پہن کر ہم آہنگی برقرار رکھی۔






