انٹرٹینمنٹ

عماد وسیم کی طلاق کے بعد نائلہ راجہ کے بیان نے نیا تنازع کھڑا کر دیا

سابق پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی جانب سے طلاق کے اعلان کے بعد معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ پہلے ان کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے ردعمل سامنے آیا، جبکہ اب عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کے بیان نے سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل نائلہ راجہ نے ثانیہ اشفاق سے متعلق سخت مؤقف اختیار کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کئی صارفین نے نائلہ راجہ کے بیان کو غیر مناسب قرار دیا، جبکہ بعض نے ذاتی معاملات کو عوامی سطح پر لانے پر اعتراض کیا۔

نائلہ راجہ جولائی 2025 میں اس وقت خبروں میں آئیں جب سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے انہیں عماد وسیم کے ہمراہ دیکھا۔ اس وقت ثانیہ اشفاق اپنے تیسرے بچے کی توقع کر رہی تھیں۔ اس واقعے کے بعد مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں، جس نے اس معاملے کو مزید متنازع بنا دیا۔

تاحال عماد وسیم کی جانب سے نائلہ راجہ کے حالیہ بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر مسلسل زیرِ بحث ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button