انٹرٹینمنٹ

فیروز خان کی پہلی اہلیہ علیزے سلطان نے بچوں کی کسٹڈی کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی

اداکار فیروز خان کی پہلی اہلیہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر علیزے سلطان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروز خان نے بچوں کی کسٹڈی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، اور ان کے دو بچے ہیں، سلطان اور فاطمہ۔ چند سال بعد اختلافات کے باعث شادی ختم ہو گئی، جس کے بعد 2024 میں فیروز خان نے اپنی سائیکلوجسٹ ڈاکٹر زینب سے دوبارہ شادی کر لی۔ علیزے سلطان اس وقت اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ علیحدہ رہائش پذیر ہیں، جبکہ بیٹا سلطان اپنے والد کے ساتھ رہ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق علیزے سلطان نے دونوں بچوں کی مکمل کسٹڈی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ فیروز خان نے کسٹڈی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فیروز خان کے فین پیج ’ایف کے اپ ڈیٹس‘ کے مطابق علیزے سلطان نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

علیزے سلطان نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے حالات میں نہیں چھوڑ سکتیں جہاں بچوں کی فلاح و بہبود متاثر ہو۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ زہریلے اور غیر صحت مند ماحول بچوں کی ذہنی نشوونما اور مجموعی رویے پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے دو بار دونوں بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن فیروز خان نے انکار کر دیا۔ علیزے سلطان نے سوشل میڈیا پر لکھا:
"وہ کسٹڈی نہیں چاہتا، میں نے دو بار کوشش کی ہے لیکن اس نے دونوں بچوں کو رکھنے سے انکار کر دیا۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button