انٹرٹینمنٹ

2025 کی ہالی ووڈ کی ٹاپ 5 باکس آفس ہٹ فلمیں

ہر سال کی طرح 2025 میں بھی ہالی ووڈ میں سینکڑوں فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں درجنوں نے باکس آفس پر دھوم مچائی۔ آئیے جانتے ہیں اس سال کی ٹاپ 5 فلمیں جو شائقین اور باکس آفس دونوں میں کامیاب ثابت ہوئیں:

1. اوتار: فائر اینڈ فش
19 دسمبر کو ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ’اوتار: فائر اینڈ فش‘ نے چند دنوں میں باکس آفس پر تہلکہ مچایا۔ صرف 3 دنوں میں فلم نے 11 ریکارڈ توڑے اور اب تک 3100 کروڑ ڈالر سے زائد کمائی۔ یہ فلم ’اوتار سیریز‘ کا تیسرا حصہ ہے، جس میں سام ورتھنگٹن، زوئی سالڈانا، سیگورنی ویور، اور اسٹیفن لینگ نے اپنے پرانے کردار ادا کیے جبکہ نئی کاسٹ میں اونا چیپلن اور ’ہیری پوٹر‘ فیم ڈیوڈ تھیولس شامل ہیں۔

2. اے مائن کرافٹ مووی (A Minecraft Movie)
4 اپریل کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں جیسن موما، جیک بلیک اور ایما مائرز نے مرکزی کردار ادا کیے۔ جینیفر کولیج اور ڈینیئل بروکس بھی فلم کا حصہ تھے۔ فلم نے باکس آفس پر 42 کروڑ 39 لاکھ 49 ہزار 195 ڈالر کا بزنس کیا۔

3. لیلو اینڈ اسٹیچ (Lilo & Stitch)
والٹ ڈزنی کی اینیمیشن فلم ’لیلو اینڈ اسٹیچ‘ 23 مئی کو ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر 42 کروڑ 37 لاکھ 78 ہزار 855 ڈالر کمائی۔

4. سپرمین (Superman)
11 جولائی کو ریلیز ہونے والی سپرمین سیریز کی نئی فلم نے چند دنوں میں زبردست کامیابی حاصل کی اور مجموعی طور پر 35 کروڑ 41 لاکھ 84 ہزار 465 ڈالر کمائے۔

5. جراسک ورلڈ: ری برتھ (Jurassic World: Rebirth)
2 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں اسکارلیٹ جوہانسن اور جوناتھن بیلی نے مرکزی کردار ادا کیے۔ فلم نے امریکہ میں مجموعی طور پر 33 کروڑ 96 لاکھ 40 ہزار 400 ڈالر کی کمائی کی۔

6. وکڈ: فار گڈ (Wicked: For Good)
21 نومبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے بھی بہترین آغاز کیا اور مجموعی طور پر 32 کروڑ 24 لاکھ 29 ہزار 685 ڈالر کمائے۔ فلم میں جوناتھن بیلی، اریانا گرانڈے، سنتھیا ایریو اور ایتھن سلیٹر نے مرکزی کردار ادا کیے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button