انٹرٹینمنٹ

معروف امریکی اداکار جیمز رین سون 46 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: امریکی اداکار جیمز رین سون کا 46 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ لاس اینجلس میڈیکل ایگزامینر کے مطابق ان کی موت خودکشی کے نتیجے میں ہوئی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جیمز رین سون 1979 میں بالٹی مور میں پیدا ہوئے اور کارور سینٹر فار آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کی، جہاں وہ 1993 سے 1997 تک زیرِ تعلیم رہے۔

ان کے کیریئر کا آغاز 2002 میں ہوا، جب انہیں ٹین ڈرامہ فلم ’Ken Park‘ میں کردار ملا، جو ان کے کیریئر کا اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔ ایک سال بعد انہیں مشہور کرائم ڈرامہ سیریز ’The Wire‘ میں کردار ملا، جس نے انہیں بین الاقوامی شہرت دلائی۔ اس سیریز میں انہوں نے زگی سبوٹکا (Ziggy Sobotka) کا کردار ادا کیا، جسے ناقدین اور شائقین نے یکساں طور پر سراہا۔

بعدازاں رین سون نے HBO کی سیریز ’Generation Kill‘ میں امریکی میرین کارپل جوش رے پرسن (Cpl Josh Ray Person) کا حقیقی کردار ادا کیا اور سیریز کی تمام سات اقساط میں حصہ لیا۔

فلمی دنیا میں بھی رین سون کامیاب رہے۔ وہ ہارر فلم ’It Chapter Two‘ میں ایڈی کیس براک کے کردار میں نظر آئے اور ان کی اداکاری کی بھرپور تعریف کی گئی۔

اداکار کی اچانک موت نے ان کے اہل خانہ، دوستوں، ساتھی فنکاروں اور دنیا بھر کے مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں پیغامات اداکار کی یاد میں شیئر کیے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button