انٹرٹینمنٹ

نورا فتحی نے جیلر 2 کے آئٹم نمبر کو یادگار تجربہ قرار دیا

بھارتی اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے سپر اسٹار رجنی کانت کی آنے والی فلم جیلر 2 میں اپنے خصوصی ڈانس نمبر کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسے شاندار اور یادگار قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نورا نے فلم کے لیے آئٹم نمبر کی شوٹنگ چنئی میں مکمل کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں نورا کو شوٹنگ ختم کرنے کے بعد سیٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ اگرچہ انہوں نے ویڈیو میں فلم کا نام واضح طور پر نہیں لیا، لیکن اپنے انداز میں اس پروجیکٹ کو "واقعی ایپک” قرار دیا۔

نورا فتحی نے کہا کہ شوٹنگ کا آخری دن تھا اور سب کچھ زبردست رہا، انہوں نے کچھ بہت خاص فلمایا، تاہم مسلسل صبح چار بجے کی کالز نے انہیں کافی تھکا دیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button