انٹرٹینمنٹ

ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار اپنی اہلیہ سمیت گھر میں مردہ پائے گئے

لاس اینجلس: ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار روب رائنر اور ان کی اہلیہ میشل رائنر اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، دونوں لاس اینجلس میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

لاس اینجلس پولیس نے واقعے کو قتل کا مشتبہ کیس قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق، اہل خانہ کے ایک فرد نے ان کے گھر پہنچ کر دونوں کی لاشیں دیکھی اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

روب رائنر ہالی وڈ کی معروف ٹی وی سیریز All in the Family کے اداکار اور مشہور فلموں When Harry Met Sally اور The Princess Bride کے ہدایتکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی موت کی خبر ہالی وڈ کے حلقوں میں صدمے کا باعث بنی ہے، اور ابھی تک تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس سانحے کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button