انٹرنیٹ پر وائرل بچپن کی ویڈیو، حرا مانی کی پرفارمنس کی یادگار جھلک
انٹرنیٹ پر ایک کم عمر بچی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اسکول کے فنکشن میں بینڈ کے ساتھ مائیک پر نظم پڑھ کر پرفارم کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں بچی کی مسکراہٹ اور انداز کو دیکھ کر مداح فوراً پہچان گئے کہ یہ پاکستان کی مشہور اداکارہ حرا مانی کی بچپن کی یادگار پرفارمنس ہے۔
ویڈیو کو جس آئی ڈی سے شیئر کیا گیا، اس سے بھی اندازہ ہوا کہ یہ واقعی حرا مانی ہی ہیں۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ اداکارہ کے اندر بچپن سے ہی گائیکی اور اداکاری کی صلاحیتیں موجود تھیں، اور انہوں نے درست پروفیشن کا انتخاب کر کے شوبز میں کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ حرا مانی پاکستان کی مشہور اور باصلاحیت اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جن کے پاکستان اور دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 85 لاکھ اور فیس بک پر 19 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، جو ان کی شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیوز پر تبصرے کرتے رہتے ہیں۔






