انٹرٹینمنٹ
ہانیہ عامر سال 2025 کی بہترین اداکارہ قرار، لکس اسٹائل ایوارڈز میں شوبز کی رنگینی
کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈ 2025 کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوبز کے نامور ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
اہم ایوارڈز اور لمحات
ہانیہ عامر کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں شاندار اداکاری کے لیے سال 2025 کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ہانیہ کو یہ ایوارڈ عوامی ووٹس کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔
حرا فیصل کو سال کی خوبصورت انفلوئنسر کے اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں عابدہ پروین نے اپنی عارفانہ کلام پیش کر کے محفل کو جادوئی لمحات سے بھر دیا۔
یہ تقریب شوبز انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فنکاروں اور انفلوئنسرز کے لیے ایک یادگار موقع ثابت ہوئی۔






