انٹرٹینمنٹ

بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر کا 36 سال کی عمر میں انتقال

بھارت — بھارتی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکار ہیومنے ساگر کا صرف 36 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا، جس سے ان کے مداح اور موسیقی کی دنیا صدمے میں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ہیومنے ساگر جگر کے دائمی مرض میں مبتلا تھے، جس سے ان کے دیگر اعضا بھی متاثر ہو رہے تھے اور وہ تیزی سے کمزوری اور نقاہت کا شکار تھے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق، گلوکار کو تین دن قبل طبیعت بگڑنے پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔
اہل خانہ نے بتایا کہ نمونیا کی شدت کے ساتھ جگر کی خرابی نے ان کی جان لے لی۔ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے علاج کی کوشش کی، مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ہیومنے ساگر کی موسیقی کا سفر ان کی آبائی ریاست اوڈیشہ کے مقبول ٹی وی میوزیکل مقابلے میں کامیابی سے شروع ہوا، جس کے بعد انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے بھارت بھر میں شہرت حاصل کی۔
اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ، سیاسی رہنماؤں اور مداحوں نے ان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہیومنے ساگر کی موسیقی اور ان کی یادیں ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button