سائنس ٹیکنالوجی

ایپل نے صارفین کو گوگل کروم کے استعمال سے خبردار کیا: سفاری براؤزر پر ترجیح دیں

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون صارفین کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گوگل کروم کے بجائے سفاری براؤزر استعمال کریں تاکہ ان کی پرائیویسی محفوظ رہ سکے۔

ایپل کے مطابق، سفاری ویب سائٹس اور ایڈورٹائزرز کو صارف کی منفرد فنگر پرنٹ جمع کرنے سے روکتا ہے، جسے اکثر ویب ٹریکرز صارف کی شناخت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ سفاری سہل اور خودکار سسٹم کانفیگریشن فراہم کرتا ہے، جس سے زیادہ تر ڈیوائسز ایک جیسی نظر آتی ہیں اور صارف کی ڈیجیٹل شناخت کو چھپانا آسان ہو جاتا ہے۔

ایپل کی جانب سے یہ قدم اس بات کی نشاندہی ہے کہ صارفین کی پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی کو ترجیح دینے کے لیے براؤزر کا انتخاب اہم ہے، خاص طور پر جب ویب ٹریکرز اور ایڈورٹائزرز صارفین کے آن لائن رویے کو مانیٹر کرنے کے لیے جدید طریقے استعمال کر رہے ہوں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button